ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایران میں بلند عمارت جل کا خاکستر

ایران میں بلند عمارت جل کا خاکستر

Thu, 19 Jan 2017 18:18:43  SO Admin   S.O. News Service

تہران،19جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ایران میں ایک بلند عمارت آتش زدگی کے بعد منہدم ہو گئی ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی کے مطابق خدشہ ہے کہ اس عمارت میں متعدد افراد پھنس گئے تھے۔ حکام کے مطابق انہدام سے قبل 38 افراد زخمی ہوئے۔ ان افراد کے زخمی ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ تہران کے وسطی حصے میں قائم اس عمارت میں لگی آگ بجھانے کے لیے کئی گھنٹوں تک فائرفائٹرز مصروف رہے۔ سرکاری میڈیا پر دکھائے جانے والے مناظر میں پہلے اس عمارت کا ایک حصہ گرا اور پھر پوری عمارت ڈھیر ہو گئی۔


Share: